Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نےغزہ میں اسرائیلی ٹینکوں پر حملوں کے مناظر نشر کردیے

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز قابض اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہیں اور شمالی غزہ کی پٹی میں الصفطاوی علاقے کے جنکشن کے مشرق میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

مناظر میں 3 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کیے دکھایا گیا ہے۔ پہلا ٹینک ایک ’ہائی ایکسپلزیو‘ ڈیوائس کے ساتھ ،دوسرا سٹروب میزائل کے ساتھ ریسکیو فورس کا حصہ تھا۔ تیسرے کو “الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔

اس کلپ میں ٹینکوں کو براہ راست نشانہ بنتے دکھایاگیا ہے۔ اس میں نشانہ بننے والی گاڑیوں کی باقیات کے مناظر بھی شامل تھے۔

سات اکتوبر 2023ء کے اواخر میں غزہ کی پٹی میں قابض فوج کے بڑے زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے القسام کی جانب سے قابض فوج  کی گاڑیوں کو دراندازی کے مختلف محوروں میں نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے جا رہے ہیں۔ ان کارروائیوں میں اسرائیلی فٹ فورسز کو اینٹی فورٹیفائیڈ گولوں سے نشانہ بنانا، سنائپر آپریشنز، براہ راست جھڑپیں اور مختلف علاقوں میں قابض فوج  کی کارروائیوں کے لیے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan