نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کو غزہ میں اس کے قافلے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں امدادی نقصان کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس نے اس واقعے کو ہولناک قرار دیا۔
ورلڈ فوڈ کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آٹھ ملازمین کو لے کر جا رہا تھا اور اسے وادی غزہ چوکی کے قریب 16 گولیاں لگیں۔ اس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا”۔
اس نے وضاحت کی کہ “قافلے نے اسرائیلی حکام سے پیشگی حفاظتی اجازت نامے حاصل کیے تھے”۔
قابض اسرائیلی فوج نے امریکہ اور یورپ کی مدد سے مسلسل 458دنوں سے غزہ کی پٹی پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اس جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 155,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10,000 سے زیادہ شہری لاپتہ ہیں۔