غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نےگذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک جرات مندانہ مزاحمتی آپریشن میں 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے اور سات کو زخمی کرنے کی تعریف کرتے ہوئے حملہ آوروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارکنوں کی طرف سے غزہ کی حمایت روکنے کی قابض اسرائیل کی کوششیں “ناکامی سے دوچار ہیں۔”
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ میں مزاحمتی کارکنوں کو “بہادر ہیرو” قرار دیا جنہوں نے “ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ طوفان الاقصیٰ کے مرکز میں ہیں”۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ “مغربی کنارے کے ہیروز کو غزہ کی حمایت سے روکنے کے لیے قابض دشمن اور اس کے حواریوں کی داؤ ناکامی سے دوچار ہوں گے”۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے لیے پیغام ہے کہ اسے جان لینا چاہیے کہ اگر اس نے غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی تو وہ اس کی قیمت اپنے فوجیوں اور آباد کاروں کے خون سے ادا کرے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ اس قابض دشمن کو اس وقت تک سکون کا سانس نہیں لینے دیا جائے گا جب تک فلسطینی عوام سلامتی سے لطف اندوز نہیں ہوں گے”۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز قابض فوج نے اعلان کیا کہ شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کدومیم بستی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔