Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: مجاھدین کے حملے میں اسرائیلی فوجی شدید زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہےکہ اس کا ایک فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہوا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران “گیواتی بریگیڈ” کا ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق یہ فوجی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ میں ایک عمارت کے گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوا۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے عسکری ونگز نے شمالی غزہ کی پٹی میں قابض فوجیوں کے خلاف آپریشن کرنے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ “القدس بریگیڈز” نے کہا کہ اس کے مزاحمت کاروں نے جبالیہ کیمپ میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں متعدد قابض فوجی چھپے ہوئے تھے۔

اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جنہیں منتقل کرنے کے ہیلی کاپٹر لایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan