غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کے لیے حقیقی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ان کی گرفتاری کی مذمت کی۔
البرش نے میڈیا کے بیانات میں کہا کہ ”ابو صفیہ کو ’سدی تیمان‘ حراستی کیمپ میں دیکھا گیا ہے۔ان کے جسم پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات تھے لیکن قابض اسرائیلی فوج نے ان کی گرفتاری سے انکار کیا اور بعد میں اعتراف کیا”۔
قابل ذکر ہے کہ کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ سال 27 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ اسے ڈاکٹر ابو صفیہ کی حالت یا حفاظت کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہیں۔