Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ہسپانوی امدادی کارکنوں کا اسرائیلی فوجیوں کے خلاف عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked21

فریڈم فلوٹیلا میں شامل دو ہسپانوی امدادی کارکنوں مانویل ٹاپیل اور لورا ارواو نے اسرائیلی کمانڈوز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حملے میں 9امدادی کارکن شہید اور 50سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دونوں ہسپانوی متاثرین نیشنل کورٹس میں مقدمہ دائر کریں گے، ان عدالتوں میں باہر کے ملکوں میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جاتی ہے۔ اسی دوران غزہ حمائتی ہسپانوی طالب علموں نے ،میڈریڈ یونیورسٹی میں سپینی اسرائیلی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہونے دیا۔میٹنگ میں انرجی کے مسائل اور اسرائیل کی طرف سے ہسپانوی ہتھیاروں کی خریداری پر گفتگو ہونیوالی تھی لیکن طلباء نے میٹنگ ہال کے باہر اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی شروع کی ،جس کے نتیجے میں ،اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا اور اسرائیلی وفد کو کھڑے پولیس پہرے میں یونیورسٹی سے نکلنا پڑا۔اسرائیلی وفد جب یونیورسٹی کیمپس سے نکل رہا تھا تو ہسپانوی لباء نے اسرائیل کے خلاف اور حماس کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ اسی مناسبت سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے اور قتل عام کے خلاف سویڈن کی پارلیمنٹ نے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ۔ جس میں اسرائیلی حملے کے خلاف ،سویڈن کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔ سویڈن کے ممبران پارلیمنٹ نے عالمی برادری کی خاموشی کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسرائیل کو یہ غلط پیغام جائیگا کہ وہ محاصرہ ختم کرانے کیلئے کسی بھی آنیوالے کافلے پر حملہ کر سکتا ہے اور اس طرح دوسرے ممالک کو بھی اس سے شہہ مل سکتی ہے اور وہ بھی عالمی قوانین کی پاسداری کو زیادہ اہمیت نہیں دیں گے۔ ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ “اگر اسرائیل کیلئے کھلی چھوٹ ہے تو کس طرح دنیا کے دیگر ممالک کو عالمی قوانین کی توہین کرانے سے مستقبل میں روکا جاسکتا ہے”۔ انہوں نے عالمی سطح پر اسرائیل کے ساتھ معاشی پابندیا ں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ دوبارہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔ ساوتھ کوریا کی ایک یونیور سٹی نے اسرائیلی صدر شمعون پیرس کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کا فیصلہ احتجاجاَ واپس لیا ہے۔واضح رہے کہ شمعون کو جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کی طرف سے ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی جہاں اسے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ اسی دوران ویت نام نے بھی شمعون کی میزبانی کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ اسرائیلی حکومتی اہلکاروں کے مطابق شمعون ایشیا ئی ممالک کے دوروں کو فی الحال منسوخ کرانے کے حق میں ہے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزارت انصاف اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ اسرائیلی سپاہیوں اور افسروں کے غیر ملکی دورں کے دوران کہیں انہیں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار نہ کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan