غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 77فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوئے۔
وزارت نے ایک پریس بیان میں تصدیق کی کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 45,658 فلسطینی شہید اور 108,583 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔