غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں “گورنمنٹ میڈیا آفس” نے اعلان کیا ہے کہ “سینیر صحافی عمر الدراوی کی شہادت کے بعد غزہ میں سات اکتوبر 2023ء سے جاری صہیونی ریاست کی ننگی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 202 ہو گئی ہے”۔
“سرکاری پریس” نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 202 ہوگئی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں صحافی عمر صلاح الدراوی کو شہید کردیا تھا۔ وہ متعدد نیوز ایجنسیوں کے ساتھ فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔
پریس آفس نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں الزوایدہ کے علاقے میں صحافی الدراوی کے گھر پر بمباری کی اور انہیں اور ان کے والدین سمیت شہید کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ”قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اور انہیں دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور “انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس، فیڈریشن آف عرب جرنلسٹس اور دنیا کے تمام ممالک میں تمام صحافتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔