غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی اخبار “معاریو” نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں 52 ویں آرمرڈ بٹالین کے ایک ٹینک میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین فوجی زخمی ہو گئے۔
اخبار نے وضاحت کی کہ جبالیہ میں حماس کے مجاھدین نے 52ویں بٹالین کے ایک ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں تینوں فوجی زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز اور مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی میں گھسنے والی قابض افواج پر جنگ کے 455 دنوں سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی میں قبضے کی کارروائی نے تمام اہم شعبوں اور انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی کے علاوہ 4,000 سے زیادہ شہید اور لاپتہ افراد، 12,000 زخمی اور 2,000 قیدی چھوڑ دیئے۔