Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایشیائی ممالک کی امدادی بیڑے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

palestine_foundation_pakistan_conference-on-interaction-and-confidence-building-measures-in-asia-cica

گذشتہ روز ترکی میں ہونے والے ایشیائی ممالک کے اجلاس میں گذشتہ ہفتے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آنے والے امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ واضح رہے امدادی بحری بیڑے”فریڈیم فلوٹیلا” پر اسرائیلی فوج کی جارحیت میں نو ترک رضاکاروں سمیت کم ازکم 20 افراد شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ترک صدر عبداللہ گل کی زیر صدارت ایشیائی ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل امدادی بیڑے پر حملہ کر کے دنیا میں تنہا ہو گیا ہے اور ترکی کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے خود کو مزید تنہائی میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو امدادی جہاز پر حملے کے نتائج کو بھگتنا پڑے گا۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے اپنی تقاریر میں صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور امدادی جازوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ مقررین اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اورجنگی جرائم کے ارتکاب پر صہیومی قیادت کے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan