الجزائر کا امدادی قافلہ بدھ کے روز اپنے تمام امدادی سامان کے ساتھ غزہ کے لیے روانہ ہو گا۔ قافلے کا اہتمام کرنے والی الجزائر کی ایک فلاحی انجمن نے مصری سفارت خانے کے نمائندے کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد روانگی کی تیاری شروع کر دی تھی۔ قافلے کے شرکاء کو مصر کی جانب سے ایک ہفتے کے انتظار کے بعد ویزے دے دیے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس تاخیر کی وجہ مصری سفارت خانے کی جانب سے قافلے کے منتظمین پر الجزائر کی وزارت خارجہ کی تصدیق پیش کرنے کی شرط عائد کرنا تھا۔ منتظمین قافلہ کا کہنا ہے کہ انہیں بہت انتظار کے بعد سفارت خانے سے اجازت ملی ہے، یہ قافلہ 13 رضاکاروں پر مشتمل ہے جس میں بزنس مین، صحافی اور سیاستدان شامل ہیں۔ . حال ہی میں اس انجمن کو مصری اطباء کی انجمن کے زیر تحت امدادی کمیٹی اور مصر کی ہلال احمر کی تائید بھی حاصل ہوئی ہے۔