Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کی پٹی میں جنگ کے تمام قواعد کی خلاف ورزی جارہی ہے:لازارینی

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے تمام قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے  اور بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “تمام جنگوں کے اصول ہیں لیکن ان تمام قواعد کی غزہ میں پامال کیا گیا تھا۔ سکولوں اور ہسپتالوں پر ہونے والے حملے عام ہیں۔ دنیا کو اس کی عادت نہیں ڈالنا چاہیئے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی بہت دیر ہوچکی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب امریکہ اور یورپ کی مدد سے اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جارحیت جاری ہے۔ جس میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

حماس نے شمالی غزہ میں صہیونی جرائم کی مذمت کی ہے اور نسل کشی کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس جارحیت نے تقریبا 153،000 فلسطینی شہداء اور زخمی ہوئے ، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین  ہیں۔  10،000 سے زیادہ لاپتہ  ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan