Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کو تحفظ دیا جائے:فلسطینی پریس آفس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے خلاف قابض اسرائیل کی بار بار دھمکیوں کی مذمت کی اور عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایک فیلڈ وفد بھیجے تاکہ جرم کی حد کا تعین کیا جاسکے۔ اس نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال اور طبی امداد کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو محفوظ راہداری فراہم کی جائے۔

اتوار کو مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں  “سرکاری پریس آفس” نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کو خالی کرنے، دھاوے  اور بمباری کی دھمکی دی، جس سے اس کے اندر کام کرنے والے طبی عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا، طبی ٹیموں اور مریضوں کو وہاں سے نکالنے پر مجبور کیا۔ سینکڑوں مریضوں اور زخمیوں کو علاج اور صحت کی دیکھ بھال سے محروم کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کمال عدوان ہسپتال کے خلاف قابض دشمن فوج  کی بار بار دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک فوری فیلڈ وفد بھیجے تاکہ جرم کی حد کا تعین کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتالوں کو نشانہ بنانا، بمباری اور دھمکیاں دینا اور ہیلتھ ورکرز کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ایک انسانی اور اخلاقی جرم ہے اور جنگ کے وقت صحت کی سہولیات اور طبی عملے کے تحفظ کی ضمانت دینے والے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قابض فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر وحشیانہ حملے کیے ہیں۔ یہ حملے مسلسل اور جاری ہیں اور تقریباً 80 دنوں سے شمالی غزہ کی پٹی گورنری کے خلاف زمینی جارحیت کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔اس منظم جارحیت میں ہزاروں شہری شہید، لاپتہ،  زخمی اورقید ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan