Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کی بندرگاہوں پر اسرائیلی بمباری میں 313 ملین ڈالر کا نقصان

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 20 جولائی سے 19 دسمبر تک حدیدہ بندرگاہ اور دوسری بندرگاہوں پر قابض اسرائیلی ریاست کی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 313 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

نئے اعدادوشمار کا انکشاف صنعا حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد قحیم نے یمنی رہ نماؤں اور اقوام متحدہ کے مشن ٹو سپورٹ  حدیدہ معاہدے (یو این ایم ایچ اے) کی ٹیم کی موجودگی میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کے نتائج کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قابض صہیونی ریاست الحدیدہ، صلیف اور راس عیسیٰ بندرگاہوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔

پریس کانفرنس کے ذریعے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی کارپوریشن حدیدہ کی تین بندرگاہوں پر اسرائیلی حملوں سے ہونے والے سابقہ ​​نقصانات کا خمیازہ اب بھی بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں  نے حدیدہ کی بندرگاہ کے سازوسامان اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، جس سے پل کی کرینیں، پاور اسٹیشن اور بحری جہازوں کی معاون ٹگ کرینیں متاثر ہوئیں، جن کے نقصانات کا کل نقصان تقریباً 313 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یمنی بندرگاہوں کی تباہی بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور دفعات اور اقوام متحدہ کے چارٹر بشمول جنیوا کنونشنز اور ان سے منسلک پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ  نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں انصار اللہ کے زیر انتظام میزائلوں کے ذخیرہ کرنے کی سہولت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ایک تنصیب پر “ٹارگٹڈ” فضائی حملوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan