Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکیوں کو نکالنے میں ناکامی:امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) نو فلسطینی امریکیوں نے جمعرات کو امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا جس میں الزام لگایا کہ وہ غزہ جنگ کے دوران انہیں یا ان کے خاندان کے افراد کو بچانے میں ناکام رہی ہے۔

مقدمے میں محکمہ خارجہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فلسطینی نژاد امریکیوں کو جنگی علاقے میں بے یار و مددگار چھوڑ کر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے اور ان کے فوری انخلاء اور حفاظت کے لیے ویسی کوشش نہیں کر رہا ہے جیسا کہ اسی طرح کے حالات میں دیگر امریکیوں کے لیے کی جاتی ہیں۔

اس ہفتے امریکی حکومت کے خلاف یہ دوسرا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی خاندانوں نے منگل کے روز واشنگٹن کی طرف سے اسرائیلی فوج کی حمایت کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زیر التواء قانونی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا جبکہ مزید یہ کہا کہ دنیا بھر میں امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی اس کی “اولین ترجیح” ہے۔

جمعرات کے مقدمے کا اعلان ایڈووکیسی گروپ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز اور اٹارنی ماریا کاری نے کیا اور یہ شمالی ضلع الینوائے کی امریکی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیا۔

اس مقدمے میں الزام ہے کہ “وفاقی حکومت کی طرف سے غیر فلسطینی امریکیوں کے انخلاء کے لیے عموماً جو کوششیں کی جاتی ہیں، مدعیان کو ان سے محروم کر دیا گیا” جس سے امریکی آئین کے تحت ان کے مساوی تحفظ کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مقدمے میں امریکی حکومت کی جانب سے افغانستان، لبنان اور سوڈان جیسے متنازعہ علاقوں سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے تقابلی واقعات کا ذکر ہے اور صدر جو بائیڈن، وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کو مدعا علیہان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے غزہ سمیت دنیا بھر کے غیر محفوظ علاقوں سے امریکیوں کو نکال لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan