Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسلامی جہاد کا یمن پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے جس میں یمنی دارالحکومت صنعا اور حدیدہ کی بندرگاہ میں مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسلامی جہاد نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے ہماری قوم اور ہمارے خطے کے لوگوں کے خلاف جو استکبار اور ظلم و ستم روا رکھا جا رہا ہے، فلسطین سے لے کر یمن تک، لبنان اور شام تک جاری جارحیت پوری مسلم امہ کےلیے خطرہ ہے۔

اسلامی جہاد نے “برادر یمنی عوام کی بہادری، صیہونی جارحیت اور امریکی استکبار کے مقابلے میں ان کی جرأت مندانہ ثابت قدمی اور سفاک صہیونی وجود پر ان کے مسلسل حملوں کی تعریف کرتے ہوئے یمنی عوام کا ساتھ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے تمام عرب عوام پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کی طویل جارحیت کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

جمعرات کی صبح یمن میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس میں دارالحکومت صنعا اور ساحلی شہرحدیدہ کی بندرگاہوں میں توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کا دارالحکومت صنعا اس وقت بجلی سے محروم ہو گیا جب اسرائیلی حملوں میں مین پاور سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا اور زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری تباہی کی جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 14 ماہ کے دوران یمنی انصار اللہ نے اسرائیل کے خلاف سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی چینل 13 نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ”یمن پر اسرائیلی حملے کا مقصد 3 اہم بندرگاہوں کو تباہ کرنا ہے جو انصار اللہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں میں استعمال کرتے تھے’۔’

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan