صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی صبح یمن کی صنعاء اور الحدیدہ گورنری میں متعدد شہری تنصیبات پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
انصار اللہ گروپ سے وابستہ المسیرہ چینل نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں 7افراد شہید ہو گئے جس نے صلیف کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے راس عیسیٰ بندرگاہ پر تیل کی تنصیبات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
قابض فوج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اس کی فضائیہ نے یمن میں انصار اللہ کے “فوجی اہداف” پر حملہ کیا۔ اس نے صنعا میں بندرگاہوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا”۔
یمنی المسیرہ چینل نے وضاحت کی کہ صنعاء اور حدیدہ کو “جارحانہ حملوں ” کا نشانہ بنایا گیا۔قابض دشمن نے دارالحکومت کے جنوب اور شمال میں مرکزی پاور اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔
المسیرہ نے اطلاع دی ہے کہ حدیدہ پر بمباری کے نتیجے میں راس عیسیٰ تیل کی تنصیب کے ملازمین شہید اور زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ “یمن کی مسلح افواج آنے والے گھنٹوں میں ایک اہم بیان جاری کرے گی”۔
قابض اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے یمنی انصار اللہ گروپ سے تعلق رکھنے والی درجنوں اسٹریٹجک تنصیبات پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔