غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ پر نسل کشی کی صہیونی جارحیت کے مسلسل 439ویں روز دشمن فوج کے خلاف بھرپور مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھیں۔
گذشتہ روز القسام مجاھدین نے غزہ میں متعدد جنگی محوروں میں غاصب صہیونی فوج پر حملے کئے جن کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی جھنم واصل اور کئی زخمی ہوگئے
القسام بریگیڈزکی طرف سے قابض فوج کے خلاف غزہ میں بھرپور مزاحمتی کارروائیاں کرکے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچارکیا جا رہا ہے۔ مجاھدین غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ دسیوں ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
بدھ کو القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے بتایا کہ مجاھدین صیہونی افواج کا مقابلہ کئی جنگی محوروں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ مجاھدین دھماکہ خیز آلات اور اینٹی پرسنل ڈیوائسزکا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مارٹرگولوں سے دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کررہے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے 107 راکٹ سے “نیٹزارم” محور میں دشمن کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو نشانہ بنایا۔
القسام مجاہدین نے غزہ شہر کے شمال میں واقع “التوام” کے علاقے میں ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر اسے زخمی کردیا۔
بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کے مغرب میں ابو شرخ گول چکر کے قریب ایک گھر کے اندر چھپے صہیونی فوجیوں کو “ٹی بی جی” گولے سے نشانہ بنایا۔
ایک فوجی رپورٹ کے مطابق القسام مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں واقع مسجد الخلیفہ کے قریب صفر کے فاصلے سے 5 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں واقع شہید عماد عقل مسجد کے قریب صہیونی فوجیوں کےایک ٹرک کو “شواز” ڈیوائس سے اڑا دیا۔
بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مجاھد نے ایک “مرکاوہ” ٹینک کے پاس موجود صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا اور اس کا ہتھیار چھین لیا۔
مجاھدین شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ شہر کے مغرب میں ٹینک کے اندر دو دستی بم پھینکنے میں کامیاب رہے۔