دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مصرنے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو قاہرہ کا دورہ کرنے اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال میں پیشرفت کے بارے میں وسیع بات چیت کرنے کی دعوت دی۔ یہ دعوت فتح تحریک کی جانب سے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کو مسترد کرنے کے اعلان کے تقریباً ایک ہفتے بعد دی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آنے والی بات چیت دو اہم محوروں پر مرکوز ہوگی۔ پہلا مصری اقدام ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ عباس کی جانب سے اس کی تشکیل کی توثیق اور منظوری سےانکار کیا گیا ہے۔ جب کہ حماس نے اسے غیر مشروط طور پر تسلیم کرلیا گیا تھا۔
العربی الجدید اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسرا محور جو کہ آئندہ بات چیت کے ایجنڈے میں بہت اہمیت رکھتا ہے وہ مغربی کنارے کی صورت حال میں پیش رفت، قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کی پالیسیوں کا سد باب کرنے پر زور دینا ہے۔
عباس کا قاہرہ کا متوقع دورہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے مصر کے دورے کے چند روز بعد ہوگا۔
لیکس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس میں پیش کیے جانے کے لیے ایک امریکی مسودہ قانون کے بل میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سرکاری خط و کتابت میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ذکر کرتے وقت مغربی کنارے کی اصطلاح کے استعمال پر پابندی عاید کرنا ہے۔