Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے شام میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری

دمشق (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے حمص اور حمات گورنری کے دیہی علاقوں اور قنیطرہ گورنری کے دیہی علاقوں اور ملک کے جنوب مغرب میں دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں میں فوجی مراکزپر فضائی حملے کیے ہیں۔

شام کی عبوری حکومت کے مانیٹرنگ اور فالو اپ یونٹس میں کام کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں پالمیرا شہر کے صحرا میں فوجی ہوائی اڈے اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ قابض فوج نے 87 ویں بریگیڈ” حمات وسطی شام کے مشرقی دیہی علاقوں میں ایک فوجی یونٹ اور دیماس کے علاقے میں اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔ مشرقی قلمون میں قالدون کے گودام، اور دمشق کے دیہی علاقوں میں سیدہ زینب کے علاقے کے قریب گودام کے علاوہ جنوب میں قنیطرہ گورنری کے دیہی علاقوں میں ایک فوجی  کیمپ کو شدید بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔

کل اتوار کی صبح قابض طیاروں نے شام کے ساحل پر طرطوس گورنری میں مختلف فوجی مقامات پر تقریباً 20 فضائی حملےکیے۔ ان میں 23 ویں ایئر ڈیفنس بریگیڈ، 23 ویں بریگیڈ کا ہیڈ کوارٹر حرصون گاؤں کے قریب اسکبلہ بٹالین  اور ایئر ڈیفنس کو نشانہ بنایا گیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan