Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین کیمپ میں عباس ملیشیا کا آپریشن سراسر جرم ہے:حماس

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عباس ملیشیا کی طرف سے جنین کیمپ میں مسلسل آٹھویں روز بھی سکیورٹی آپریشن جاری رکھنا ایک مکمل جرم ہے۔حماس جنین کیمپ کا محاصرہ توڑنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی حفاظت کے لیے متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔

حماس نے پیر کی شام ایک بیان میں کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سیکورٹی آپریشن کے جاری رہنے اور مزاحمتی کارکنوں کے تعاقب اور جنین کیمپ میں مسلسل آٹھویں روز بھی ان کے ساتھ جھڑپوں کا جاری رہنا محاصرہ توڑنے اور مزاحمت کاروں ناقابل قبول اقدام ہے۔

حماس  نے زور دے کر کہا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی آپریشن کا تسلسل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی ان تمام آوازوں کے خلاف جارحیت ہے۔ عباس ملیشیا قابض صہیونی ریاست کی آشیر باد پر چلتے ہوئے اپنے شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

حماس نے تمام تحریکوں، دھڑوں، اور قبائلی اور انسانی حقوق کے گروپوں پر زور دیا کہ وہ اس سکیورٹی آپریشن کو پسپا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حرکت میں آئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی روز سے عباس ملیشیا نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کررکھی ہے۔ اس کارروائی میں قابض فوج کی طرز پر نہتے فلسطینیوں اور مزاحمت کارووں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan