صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا میں ایک اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کرکے اسے کامیابی سے نشانہ بنایا۔ قابض صہیونی فوج کا اسرائیلی فضائی دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔
مسلح افواج نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ انہوں نے ایک ہائپر سونک میزائل سے تل ابیب میں واقع ملٹری زون کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بیان میں زوردیا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج کے دائیں بازو انتہا پسند حکومت کی غزہ میں کارروائیاں جاری رہنے ان کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمنی مسلح فوج نے زور دیا کہ وہ یمن اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والی کسی بھی اسرائیلی یا امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم (اسرائیلی ایمبولینس) نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تل ابیب اور اس کے اطراف میں محفوظ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران 5 اسرائیلی اس وقت زخمی ہوئے جب علاقے میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔