غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) رفح کے میئر احمد الصوفی نے کہا ہے کہ رفح شہر (غزہ کی پٹی کے جنوب میں) تباہی سے دوچار اور آفت زدہ شہر بن چکا ہے۔ قابض فوج اسے ناقابل رہائش شہر بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے”۔
الصوفی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ “گذشتہ مئی سے رفح شہر میں گھسنے والی قابض فوج نے شہر کے تمام محلوں میں رہائشی عمارتوں، خدماتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کو مسمار کرنے، بلڈوزنگ اور بموں کےذریعے عمارتوں کو اڑا دیا گیا ہے”۔
سات اکتوبر 2023ء سے اسرائیل قابض فوج امریکہ اور یورپ کی حمایت اورمدد سے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت مسلط کررکھی ہے جس میں جنگی طیاروں سے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری جاتی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 152,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہوئے ہیں۔