مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے آئرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کا کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آئرش حکومت کی طرف سے اختیار کی گئی “انتہا پسند اسرائیل مخالف پالیسی” کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم نے کہا کہ وزیر ساعرنے ڈبلن میں سفارت خانہ بند کرنے اور اس کے بجائے مالڈووا میں نیا سفارت خانہ کھولنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئرلینڈ کے دارالحکومت میں سفارت خانہ بند کرنے کا ْفیصلہ آئرش حکومت کی جانب سے “اسرائیل” کے خلاف بڑھتے ہوئے موقف کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ “مسلسل دشمنی” کی پالیسی کےرد عمل طور پر بیان کیا ہے۔
یہ فیصلہ اسرائیل اور آئرلینڈ کے درمیان جاری سفارتی تناؤ کے تناظر میں ایک اضافی قدم ہے، جو فلسطینی کاز کی حمایت میں آئرلینڈ کے موقف سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے۔