کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کا اجلاس بروز اتوار، 15 دسمبر کو منعقد ہوا، اجلاس میں سرپرست کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک اراکین کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کو ہر سطح پر جاری رکھیں گےفلسطین فاؤنڈیشن کا مقصد مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنا ہےمسئلہ فلسطین سے روگردانی نظریہ پاکستان سے روگردانی کرنے کے مترادف ہے،7 اکتوبر کے بعد سے آج تک مجاہدین اپنے مشن میں ڈٹے ہوئے ہیں مگر افسوس اقوام عالم بلخصوص عرب حکمرانوں کی خاموشی بھی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا شمار بھی ظالموں کی صفوں میں ہوگا، ناجائز ریاست کے شام پر حملے قابل مذمت ہیں اور جلد ان قابض دھشتگردوں کا گولان پہاڑی سلسلوں پر کیا گیا قبضہ ختم ہوگا۔ دنیا بھر کی سامراجی طاقتیں متحرک ہیں اور مسئلہ فلسطین کو دبانے کے لیئے تفرقہ بندی کو بطور ہتیار استعمال کرنے کی پوری کوشش کررہی ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی سب سے بڑی حمایت ہمارا اتحاد ہے، جو اسرائیل دنیا بھر کے صہیونیوں کو ناقابل تسخیر ہونے کے جھوٹے خواب دیکھاتا تھا آج امریکہ کی بخشی ہوئی مصنوعی سانسوں پر اپنے اختتامی دن گزار رہا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شام میں پیش آنے والی تمام تر صورتحال اسرائیلی مفاد کے لیئے ایک پلان کے تحت ترتیب دی گئی اور اس کا ثبوت غاصب ریاست کے دھشتگرد وزیر اعظم نیتن یاہو کی وہ ویڈیو ہے جو اُس نے گولان کی پہاڑیوں پر شامی حدود کے اندار داخل ہوکر بنائی، ان کا مزید کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی امت مسلمہ کا اہم مسئلہ ہے موجودہ خطہ کی صورتحال سے مظلوم فلسطینیوں کا نقصان ہو رہا ہے شام میں موجود گروپوں کو امریکی حمایت حاصل ہے اور اسلامی ممالک امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں شام میں امریکی و اسرائیلی ایماں پر حکومت ختم ہوئی شام کی موجودہ صورتحال سے مقاومت کو نقصان ہوگا اس صورتحال میں فرقہ واریت پھیلانے والے اسرائیل کے حامی اور یہ فلسطین کے حالات کے خلاف سازش ہے
شام کی موجودہ صورتحال سے نقصان فلسطین کاز کو ہوا فلسطینی مسلمان روزانہ اپنی شہادتیں پیش کر رہے ہیں موجودہ فلسطینی و لبنانی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فلسطینی مسلمان روزانہ کی بنیادوں پر شہادتیں پیش کررہے ہیں،ملک بھر میں مسئلہ فلسطین پر جاری جدوجہد کو مزید تیز کرنا چاہیئے اس مسئلہ کا حل دوریاستی منصوبہ نہیں بلکہ اسرائیل کا اختتام ہے حزب اللہ اور حماس مسلم امہ کی جان ہیں خطہ میں موجود بادشاہتوں کو شام کی صورتحال کے بعد خطرہ ہے ، شہدائے حق فلسطین کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور جلد غاصب ریاست کی بدترین اختتام اور مظلومین کو تاریخی فتح نصیب ہو گی،اس موقع پر شرکاء اجلاس نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے آئندہ ماہ میں ہونے والے پروگرامات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔
،اجلاس فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کی زیر صدارت منعقد ہوا شرکاء اجلاس میں ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی (نائب امیر جماعت اسلامی)، ناصر حسینی (مجلس وحدت مسلمین)، علامہ قاضی احمد نورانی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)، یونس بونیری (جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی)، علی احمر(سیکرٹری اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)، پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی (رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز)، قاضی زاہد حسین (رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز) و دیگر بھی موجود تھے۔