Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی انصار اللہ کے قابض اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرون کے ذریعےمقبوضہ فلسطین میں قابض صہیوی فوج کے خلاف دو آپریشن کیے، جس میں وہ قابض اسرائیلی فوج کے مداخلتی نظام کو نظرانداز کرنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

یمنی فورسز نے  ایک پریس  بیان میں وضاحت کی کہ فضائیہ نے دو فوجی کارروائیاں کیں، جن میں سے پہلا مقبوضہ عسقلان میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرا مقبوضہ یافا میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں اشارہ کیا گیا کہ یہ دونوں کارروائیاں “فلسطینی عوام کی مظلومیت کی فتح اور غزہ کی پٹی میں ان کی ثابت قدم مزاحمت کی حمایت میں کی گئی ہیں “۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے عراق میں اسلامی مزاحمتی تنظیم کے تعاون سے متعدد ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی آپریشن کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی مسلح افواج قابض اسرائیلی دشمن کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک  وہ غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں کردیتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan