غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے 17 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ ان فلسطینی قیدیوں کوغزہ پر زمینی جارحیت کے دوران کئی ماہ اور ہفتوں تک حراست میں رکھا گیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ سے 17 قیدیوں کو بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے رہا کیا، انہیں غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کو خان یونس کے یورپی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے تقریباً 2500 مرد اور خواتین قیدیوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔ ان میں صیدی تیمان، انتوت، عوفر عسکری، اور نقب جیسے بدنام زمانہ حراستی مراکز میں قید کیا گیا ہے۔