خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوجی تنصیبات پر یمنی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
االمسیرہ کے مطابق یمن فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں یمنی فورسز اور عراق کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف نئی کارروائیوں کا دعوی کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہم نے دو اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں انجام دیں۔ پہلی کارروائی میں عسقلان کے مقبوضہ علاقے میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں تل ابیب کے مقبوضہ علاقے میں ایک اور ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ یہ دونوں کارروائیاں دو ڈرونز کے ذریعے انجام دی گئیں، جو اللہ کے فضل سے صہیونی دفاعی نظام سے عبور کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف تک پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی مقاومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ مشترکہ کارروائی بھی کئی ڈرونز کے ذریعے کی گئی اور کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے۔
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہا ہم اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ صرف غزہ کا محاصرہ ختم ہونے پر ہی یہ کاروائیاں رک جائیں گی۔