مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس سرنگ چوکی کے قریب کمانڈو کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ بیت المقدس اور بیت لحم روڈ کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔
قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم ایک بندوق بردار نے روٹ 60 پر آباد کاروں کی بس کو نشانہ بنایا، جو “غوش عتصیون” بلاک سے یروشلم جا رہی تھی۔ فائرنگ سےبس میں موجود موجود 4 آباد کار زخمی ہو گئے، جن میں ایک شدید زخمی اور دو کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ ایک آباد کار فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
سرنگ چوکی پر قابض فوجیوں کی پر حملے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی ایمبولینس کا کہنا تھا کہ اس نے بس پر 22 سے زیادہ گولیوں کی نشاندہی کی ہے۔
قابض فوج نے دونوں سمتوں میں سرنگیں بند کر دیں اور حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، تاہم آخری اطلاعات تک حملہ آور کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم شہر کی سخت ناکہ بندی کررکھی ہے۔