اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ فلسطین کا دفاع آزادی اور تمام قوموں کے حقوق کادفاع ہے۔ سعید جلیلی نے آج تہران میں عمان کی پارلمنٹ کے اسپیکرمحمد العیساوی سے ملاقات میں غزہ کے امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دفاع آزادی اور تمام قوموں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے اور آج ہم عالمی سطح پرفلسطین کے حقوق کے دفاع کے لئے تحریک کو وجود میں آتے دیکھ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی ایٹمی طاقتوں اور صیہونی حکومت کے ایٹمی ہھتیاروں کی نابودی کے لئے بھی عالمی سطح پرتحریک شروع ہوچکی ہے اور اس کا ایک نمونہ ہم نے این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں دیکھاہے۔عمان کی پارلمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ ایران کی ترقی کا آغاز حضرت امام خمینی کی انقلابی تحریک سے ہواتھا اور اسی انقلاب کی برکت سے علاقے میں بنیادی تبدیلیاں آئيں اور قوموں میں فلسطین کا دفاع کرنے کا شعور پیداہوا۔