مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے میں یمن سےداغے گئے ایک ڈرون کے حملے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا
وسطی اسرائیل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی بالوکی سے ٹکرانے والے ڈرون کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس کےواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے “ایک مشتبہ فضائی ہدف کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جو یاونیہ کے علاقے میں گرا تھا”۔
انہوں نے بعد میں ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ شے “یمن سے آنے والا ڈرون لگتا ہے”۔
میگن ڈیوڈ ایڈم ایمبولینس سروس نے کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی مگراس نے بتایا کہ “عمارت کی بالائی منزل کی بالکونی سے دھواں اٹھنے اور بالکونی کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی چینل 13 نے کہا کہ “آج صبح یاونیہ میں ایک رہائشی عمارت کی 15 ویں منزل پر ایک ڈرون نے حملہ کیا، جس سے دو اپارٹمنٹس کوشدید نقصان پہنچا”۔ اس نے کہا کہ فوج واقعے کی تحقیقات کے لیے موقعے پر پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی 0404 ویب سائٹ نے اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا کہ “ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یاونیہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنانے والا ڈرون یمن سے لانچ کیا گیا تھا”ْ ایک سال سے زائد عرصے سے یمن کی مزاحمتی فورسز بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یا جانے والے بحری جہازوں کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔ اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے جا رہے ہیں۔ حوثی مزاحمت کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔