Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیل نے شام میں گھس کر سٹریٹجک مقامات پر حملے شروع کر دیے

دمشق    (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شام میں حالیہ پیش رفت کے بعد قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے بفر زون میں گھس کر اسٹریٹیجک مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی۔

اسرائیلی “این 12” چینل نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے گولان میں شام کے ساتھ سرحد پر اپنی نفری میں اضافہ کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کی شامی سرزمین میں دراندازی کی اور کئی گولے داغے۔

اسرائیلی طیاروں نے شام میں سٹریٹجک مقامات پر بھی حملے کیے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے مراکز ہیں۔ قابض فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شامی  دھڑوں کا کنٹرول ہوجائے گا۔

اسرائیل نے 1967ء میں شام میں گولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ سنہ 1981ء میں سرکاری طور پر شامی گولان کی پہاڑیوں کو اپنے علاقے میں شامل کرلیا۔ بین الاقوامی  قانون کے مطابق گولان کو اسرائیل کے غیر قانونی تسلط میں شامی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورحکومت میں امریکہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس پر بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan