Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس نےغزہ کے انتظام کے لیے ’عوامی سپورٹ کمیٹی‘ کے قیام کی منظوری دے دی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ کی پٹی پر 14 ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ کے اگلے مرحلے میں انتظامیہ کے لیے ایک “کمیونٹی سپورٹ کمیٹی” بنانے کی مصری تجویز کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک قیادت کے وفد نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں اپنی ملاقاتیں کیں، جہاں اس نے تحریک فتح کے ساتھ غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ قومی اتحاد کے حصول اور تقسیم اور اس کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے قومی سطح پر متفقہ جامع معاہدوں کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “وفد نے جامع قومی میکانزم کے ذریعے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مصر کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری سےتحریک  فتح کو آگاہ کیا”۔

تین  دسمبر کو فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے حماس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ کمیونٹی سپورٹ کمیٹی فلسطینی حکومت کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالے گی۔

ایجنسی نے تحریک فتح کے ایک اہلکار سے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس “معاہدے کے مسودے کی منظوری کے بعد اس کمیٹی کی تقرری کا صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے”۔

حماس رہ نما نے کہا کہ بات چیت “تمام فلسطینی دھڑوں کے ساتھ معاہدے کے تحت غزہ کے انتظام، امداد، کراسنگ اور تعمیر نو کی نگرانی کے لیے آزاد انتظامی کمیٹی کی تشکیل پر مرکوز تھی”۔

دوسری جانب حماس نے اسی بیان میں کہا ہے کہ اس کے وفد نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی قیادت سے ملاقات کی اور اس کے ساتھ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کی مجموعی سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں حماس کے وفد کی قاہرہ میں موجود متعدد فلسطینی قومی اور قانونی شخصیات سے ملاقات کے بارے میں بھی بات کی گئی۔ جہاں انہیں  فتح کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan