Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: مواصی میں بے گھر خواتین اور بچوں کو خیموں میں زندہ جلایا گیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع مواصی خان یونس میں بے گھر ہونے والوں کو زندہ جلائے جانے کے شواہد سامنے لاتے ہوئے کہا ہےقابض فوج نے ان کے خیموں پر براہ راست بمباری کر کے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ اس وحشیانہ کارروائی میں 18 فلسطینی جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ  بدھ کی شام تقریباً 6:07 بجے اسرائیلی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے مواصی میں بے گھر افراد کے خیموں پر کئی میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج نے اس علاقے کو متعدد بار محفوظ قرار دے کر فلسطینیوں کو وہاں جانے کی ہدایت کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بے گھر افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ وہ اپنے ٹوٹے پھوٹے خیموں میں تھے۔ بیس فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے کو بے رحمی کے ساتھ شہید کیا گیا۔ ہید ہونے والوں میں ٰایک خاتون اور اس کی کم سن بچیاں بھی شامل تھیں۔

یورو میڈ نے کہا کہ بمباری کی کارروائی کی تفصیلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر شہریوں کو مہلک بموں سے نشانہ بنایا۔ اگر ایسا ہوا تو اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک کال سے شروع ہوا جس میں نشانہ بنائے گئے علاقے کے کچھ حصے کو خالی کرنے کا کہا گیا۔ انخلاء کے عمل کے دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے بے گھر ہونے والے لوگوں کی طرف میزائل داغے اور پھر 700 میٹر کے علاقےپر دوبارہ بمباری کی۔ اس بمباری سے براہ راست بے گھر لوگوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے بعد میں اعلان کیا کہ اس نے حماس کے ایک رہ نما کو نشانہ بنایا ہے جو داخلی سلامتی کےادارے میں شامل تھا۔ اسرائیل انتشار اور افراتفری پھیلانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کی پٹی میں پوری پولیس اور داخلی سلامتی کے نظام کو قتل کر کے افراتفری پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ داخلی سلامتی کے رُکن کا قتل اپنے آپ میں ایک جرم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال اور شہریوں کے قتل عام کا جواز نہیں بنتا۔

یورو-میڈیٹیرینین آبزرویٹری کی فیلڈ ٹیم نے بچوں کی لاشوں کی جلی ہوئی اور بکھری ہوئی باقیات جمع کی۔ بچوں کی لاشوں سے صہیونی دشمن کی رعونت اور فلسطینی دشمنی  کی عکاسی ہوتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan