Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو کے غزہ میں جنگ روکنے سے انکار کے کیا مذموم مقاصد ہیں؟

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایک اسرائیلی رپورٹ میں سکیورٹی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر فوجی حکمرانی مسلط کرنے کی لاگت 6.8 بلین ڈالر سالانہ سے تجاوز کر جائے گی۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے حالیہ مہینوں میں اسرائیلی تجزیہ کاروں اور مخالفین کے حوالے سے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں قابض حکومت کا غزہ میں جنگ بندی سے انکار غزہ کی پٹی پر فوجی حکمرانی کے نفاذ پر زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا تخمینہ ہے کہ غزہ کی پٹی پر فوجی حکمرانی نافذ کرنے کی لاگت 25 بلین شیکل سالانہ (6.8 بلین ڈالر) سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ “اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی دستوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے تقریباً 20 بلین شیکل (5.4 بلین ڈالر) کی ضرورت ہوگی، جس میں 4 آرمی ڈویژنز، ریزرو فورس سروس کے دن اور دیگر اخراجات شامل ہیں”۔

اس رقم میں سول ایڈمنسٹریشن میکانزم کو چلانے کے فائدے کے لیے سالانہ لاکھوں شیکلز کی لاگت کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے، وہاں بستیوں کے قیام اور وہاں سے فلسطینیوں کی نقل مکانی پر زور دیا ہے۔

سموٹریچ نے ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کونسل کی ایک کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر قبضے کے معاشی نتائج کے بارے میں بات کی تھی۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اس وقت کانفرنس میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “وہ مجھے اخراجات کے بارے میں ڈراتے ہیں اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں ہے”۔ اس میں بہت زیادہ رقم خرچ نہیں ہوتی۔ مجھے بتایا گیا کہ اس کی لاگت  5 ارب ڈالر ہوگی، لیکن اس کی لاگت زیادہ سے زیادہ چند سو ملین ہوگی۔

اسی طرح کی باتیں قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے بھی کی تھیں۔

کارپوریشن  نے کہا کہ “ماضی میں سکیورٹی حکام کا اندازہ تھا کہ اس طرح کے محکمے کو چلانے پر سالانہ 20 بلین شیکل لاگت آئے گی، اور فوج میں 400 نئی ملازمتیں تخلیق ہوں گی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan