Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

وینزویلا فلسطین ہے اور فلسطین وینز ویلا ہے۔ صدر مادورو کا عالمی فلسطین کانفرنس سے خطاب

وینزویلا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہےکہ وینزویلا فلسطین ہے اور دارلحکومت کاراکاس یروشلم اور مزاحمت کا ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29نومبر کو فلسطینیوں کے عالمی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے کاراکاس شہر میں منعقدہ عالمی فلسطین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس صدر مادورو کی میزبانی میں منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر بشمول ایشیاء، افریقا، جنوبی امریکہ سے 52ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔
عالمی فلسطین کانفرنس سے پاکستان کے چار رکنی وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی ٰ صدیقی کی قیادت میں شرکت کی، وفد میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، جی ٹی وی کے معروف اینکر پرسن امیر عباس اوردیگر شریک تھے۔
عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد وینزویلا کی وزارت خارجہ اور عالمی تنظیم برائے حق واپسی فلسطین کی جانب سے کیا گیا تھا۔
فلسطین کانفرنس میں حماس، جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں سمیت فلسطینی مزاحمت کاروں لیلی خالد اور اسرائیلی جیلوں میں قید رہے والے فلسطینی قیدیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں جنوبی امریکا میں استعمار مخالف جدوجہد مین سرگرم رہنمائوں بشمول کیوبا کہ فیڈل کاسترو کی بھتیجی ماریہ کاسترو بھی شریک تھیں۔کانفرنس میں وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان ہل اور نائب وزیر خارجہ کارلوس سمیت اسپین کے رکن پارلیمنٹ مانئیول بھی شریک تھے۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے تمام ممالک کے نام لیتے ہوئے پاکستان کا نام لیا اور پاکستان کے آئے ہوئے وفد کا خیر مقدم بھی کیا۔
نکولس مادورو نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کی ذمہ دار فاشسٹ اور استعماری حکومتیں ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ بھی ان کے کنٹرول میں ہیں اور وہ ہمیں سچ بتانے سے قاصر ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ دنیا کی اکثریت آبادی کو چاہئیے کہ وہ ان استعماری نظام کی حکومتوں کے چنگل سے نجات حاصل کریں۔ انہون نے وینزویلا کے انقلابی رہنما ہوگو شاویز کی خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم کمانڈر شاویز کے راستے پر عالمی استعماری قوتوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کر رہےہیں۔
نکولس مادورو نے کہا کہ شام میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی سرپرستی میں امریکہ اور اس کے اتحادی ملوث ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ شامی حکومت ان دہشتگردوں کا خاتمہ کرنےمیں کامیاب ہو جائے گی۔
وینزویلا کے صدر مادورو نے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور یہ حمایت جاری رہے گی۔اس موقع پر انہوںنے فلسطینی زخمیوں اور شہداء کے گھر والوں سے خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔کانفرنس میں پاکستان، ہندوستان، چین، ایران، فلسطین، لبنان، شام، ملائیشیا، کیوبا، ارجنٹائن، اسپین، کیوبا، برازیل، لندن، آئر لینڈ، جنوبی افریقا، کینیا، الجزائر، ترکی، چلی ، کولمبیا، سوئیڈن، سوئٹزر لینڈ، ازبکستان اور دیگر ممالک کے مندوبین شریک تھے
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan