Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے چار امریکی جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی مسلح افواج نے 4 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے۔ ان میں ایک ڈسٹرائر بھی ہے جس میں بیلسٹک اور پروں والے میزائل اور بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں موجود جہازو کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ ان کی فورسز کی کارروائیاں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی نصرت کے طور پر کی گئی ہیں۔ وہ غزہ میں جاری نسل کشی  کے خلاف اور یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

سریع نے وضاحت کی: “بحری افواج، بغیر پائلٹ کی فضائیہ اور یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے ایک معیاری اور مشترکہ فوجی آپریشن کیا، جس میں ایک امریکی ڈسٹرائر اور امریکی فوج کے تین سپلائی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا”۔

انہوں نے کہا کہ نشانہ بنائے گئے جہازوں میں سٹینا امپیکیبل، میرسک ساراٹوگا، اور لبرٹی گریس جہاز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یمن کی مسلح افواج اسرائیل اور امریکی دشمنوں کے خلاف اعلان کردہ بحری کارروائیوں کے علاقے میں اپنی عسکری کارروائیوں کو تیز رفتاری سے جاری رکھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan