Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔  آج سوموار2 دسمبر کو دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق سوموار کی صبح کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

عینی اور فلسطینی نمازیوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے صہیونی حکام کی قیادت میں قبلہ اول پر دھاوا بولا۔ اس موقعے پر یہودی مذہبی پیشواؤں کے ایک گروپ نے بھی قبلہ اول پر دھاوا بولنے والے آباد کاروں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں بریفنگ دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan