Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکی ہے، فلسطینیوں کی مدد جاری ہے:نعیم قاسم

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا  ہےکہ ان کی جماعت فلسطین کے لیےاپنی حمایت بند نہیں کرے گی اور مختلف شکلوں اور طریقوں سے  فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

ان کا یہ بیان اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے گذشتہ بدھ کی صبح سے نافذ ہونے والے معاہدے کے بعد  سامنے آیا ہے۔

نعیم قاسم کی پہلی ویڈیو تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی جماعت اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے لبنانی فوج کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ مختلف طریقوں سے فلسطین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

نعیم قاسم نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت  نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ تصادم میں جولائی 2006ء کی جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔ جنگ بندی کا معاہدہ مضبوطی سے حاصل کیا گیا اور لبنان کی خودمختاری کی چھت کے نیچے انجام پایا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمیں جولائی 2006ء کی جنگ میں حاصل کی گئی فتح سے زیادہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم جیت گئے کیونکہ ہم نے صیہونی وجود کو ختم کرنے اور مزاحمت کو کمزور کرنے اور حزب اللہ کو تباہ کرنے سے دشن کو روک دیا”۔

انہوں نے کہا کہ “شکست نے اسرائیلی دشمن کو ہر طرف سے گھیر رکھا ہے”۔ انہوں نے  کہا کہ اب  بھی شمالی اسرائیل میں لاکھوں بے گھر لوگ ہیں جن کے بارے میں تل ابیب جنگ سے پہلے بات کر رہا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جنگ بندی کا معاہدہ “معاہدہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی نیا معاہدہ ہے جس پر ممالک کے دستخط کی ضرورت ہے، بلکہ یہ قرارداد 1701 کے لیے انتظامی اقدامات کا ایک پروگرام ہے”۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے کے تحت  اسرائیلی فوج ان تمام مقامات سے نکلنے کی پابند ہے جہاں اس نے حالیہ دنوں میں قبضہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan