Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں نجی شعبے کو 8 ارب ڈالر کا نقصان

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں تقریباً 14 ماہ سے جاری قابض صہیونی  ریاست کی ننگی جارحیت کی جارحیت کے نتیجے میں اثاثوں اور املاک کےبھاری نقصانات کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تقریباً آٹھ ار  ڈالر کے پیداواری نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

ادارہ شماریات نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں نجی شعبے کے اداروں کی مقامی پیداوار میں سال 2024ء کے دوران 55 فیصد، مغربی کنارے میں 51 فیصد اور غزہ کی پٹی میں 84 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ متاثرہ اقتصادی شعبوں میں سے ایک ہے، کیونکہ اس شعبے کی پیداوار میں کمی کا تناسب  60 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔ مغربی کنارے میں 56 فی صد اور غزہ کی پٹی میں 100 فی صد صنعتی شعبہ متاثر ہوا ہے جبکہ اندرونی تجارت اور دیگر سروسز کے شعبوں میں کمی کا تناسب 54 فی صد ہے جس میں میں مغربی کنارے میں اکاون فی صد اور غزہ میں 78 فی صد ہے۔

رپورٹ میں فلسطین میں لیبرکا تناسب 24 فی صد (مغربی کنارے میں 20 فی صد اور غزہ کی پٹی میں 82 فی صد کی کمی کا اشارہ دیا گیا ہے۔

شعبہ جاتی سطح پر فلسطین میں تعمیراتی شعبے میں مزدوروں کی تعداد میں29 فی صد اور مغربی کنارے میں 21 فی صد اور غزہ کی پٹی میں سوفی صد کمی  واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء میں اقتصادی اداروں میں حاصل کی گئی پیداوار میں گذشتہ سال 2022ء کے مقابلے میں 5.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ اس کی مالیت تقریباً 12.369 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan