Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’کمال عدوان کے گردونواح میں مسلسل خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے‘

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا ہے کہ ہسپتال کے اردگرد کا علاقہ حالیہ جبالیہ حملے کے آغاز سے لے کر اب تک سب سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی جارحیت کا سامنا ہ کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ڈاکٹر ابو صفیہ  کے پریس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اطراف میں بلا تعطل اپنے شدید ہدف کو نشانہ بنانے، توپ خانے سے گولہ باری اور ڈرون سے بم گرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قابض اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان اسپتال کے اطراف میں روزانہ کی بنیاد پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو مناظر میں پرتشدد بمباری کے نتیجے میں دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا۔ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

آج جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیہ میں واقع کمال عدوان ہسپتال کے گیٹ کے سامنے قابض فوج کی بمباری کے بعد قابض طیاروں نے ہسپتال کے قریبی علاقے میں ایک رہائشی ٹاور کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan