غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کو قابض فوج کی جانب سے غزہ پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے جانے کے بعد سے فلسطینی صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد 190 ہو گئی ہے۔
سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جارل ایک پریس بیان کی نقل کزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو نوے ہوگئی ے۔ گذشتہ روز غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں صحافی علاء فوزی برہوم شہید ہوگئے۔
سرکاری دفتر نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے، قتل کرنے اور سوچ سمجھ کر نشانہ بنکا کر زخمی کرنے کی شدید مذمت کی۔ بیان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کوغاصب فاشسٹ نسل پرست ریاست کا گھناؤنا جرم قرار دیا۔
بیان میں نے “عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی پیشے سے منسلک بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض ریاست کو روکیں۔اس کے جاری جرائم کے لیے بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں اور نسل کشی کے جرم کو روکنے اور فلسطینی صحافیوں کے قتل و غارت کو روکنے کے لیے قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں”۔