دوحہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) خلیجی ریاست قطر نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ غزہ کی پٹی پر جاری جنگ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے اسی طرح کے معاہدے کا باعث بنے گا۔
بدھ کو ایک بیان میں قطری وزارت خارجہ نے تمام فریقین سے معاہدے کی پاسداری کرنے، فوری طور پر فوجی آپریشن بند کرنے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 پر مکمل عمل درآمد کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے لیے مزید جامع اتفاق رائے کی راہ ہموار کریں جس سے خطے میں پائیدار امن اور مکمل استحکام حاصل ہو۔
قطری وزارت خارجہ نے “لبنان کے حوالے سے مضبوط موقف اپناتے ہوئے اس کی علاقائی سالمیت ، خود مختاری اور برادر لبنانی عوام کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا‘‘۔
بیان میں امریکہ اور فرانس کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں فلسطینیوں خون خرابہ روکنے کے لیے اقدامات کریں۔