مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں لبنان میں اسلامی مزاحمت کے اہم کردار اور حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی قیادت میں حزب اللہ اور اس کی قیادت کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
حماس نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں قابض صہیونی فوج اور اس کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں برادر لبنانی عوام کی استقامت اور فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی مستقل یکجہتی کو سراہتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ لبنان اور اس کے عوام کو ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے لبنان کے ساتھ معاہدے کو قبول کرنا اور نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے نقشے کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی شرائط کے برعکس معاہدہ کرنا صہیونی دشمن کی شکست ہے۔ نیتن یاھو نے مزاحمتی قوتوں کو شکست دینے یا انہیں غیر مسلح کرنے کے بارے میں غلط اندازے لگائے اور فریب کا شکار ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدہ مزاحمت کی ثابت قدمی اور اس کے ارد گرد عوام کی حمایت بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہمیں یقین دلایا جاتا ہے کہ مزاحمت کا محور ہمارے عوام کی حمایت کے مرہون منت ہے۔ یہ مزاحمت ہر ممکن طریقے سےجاری رکھی جائے گی۔
حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی کوشش کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ حماس نے کہا کہ ہم غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔ ہم نے جن اصولوں پر قومی سطح پر اتفاق کیا ہےان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ جنگ بندی کے ساتھ غزہ سے قابض فوج کا انخلا، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کی حقیقی اور مکمل ڈیل کے بغیر معاہدہ مکمل نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ کی پٹی میں موجود ہمارے عوام کی طرف سے لکھے جانے والے استقامت اورثابت قدمی کی تعریف کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے خون اور قربانیوں سے مسلسل جدوجہد کی تاریخ کے روشن صفحات لکھے ہیں۔ ہم اپنی جانوں کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کرتے ہیں۔ دشمن کے منصوبوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور دشمن کی جارحیت روکے جانے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔
حماس نے برادر عرب اور اسلامی ممالک اور آزاد دنیا کی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن اور قابض صیہونی ریاست کے خلاف ایک سنجیدہ اقدامات اور دباوٴکو آگےبڑھائیں۔تاکہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کو روکا جائے اور غزہ کی پٹی میں جاری تباہی کی جنگ کو ختم کیا جائے۔ .