Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں قابض صہیونی فوج کا چرچ کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز واقعہ

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نہ صرف لبنان میں نہتے شہریوں کا قتل عام کررہی ہے بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار صہیونی فوج مسلمانوں اور مسیحی برادری کےمذہبی مقامات کی منظم انداز میں بے حرمتی کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی جنوبی لبنان کے کچھ دیہاتوں میں گھسنےاور درجنوں سرحدی قصبوں کی تباہی کے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں گھرملبے کے ڈھیر اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

لبنان کے اندر گھسی اسرائیلی فوج کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو ’دیر میماس‘ چرچ  کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ’فاتحانہ‘ ہنسی مذاق میں حزب اللہ کی شکست کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کاررائیوں کے دوران ریکارڈ کی گئی ایسی ہی اشتعال انگیز ویڈیوز کی یاد تازہ کردی ہے۔

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس لبنانی قصبے کے ایک چرچ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کی ایک ویڈیو جس میں وہ دو دن پہلے داخل ہوئے تھے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو کلپ میں فوجیوں کو اس چرچ کے اندر ہنستے، مزاح کرتے اور تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔  وہ چرچ میں عیسائیوں کی شادی کی تقریبات کے انداز میں تمسخر اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو پر لبنان کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کے اس رویے کو اشتعال انگیز قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ قابض افواج کی غزہ اور لبنان میں گھروں، الماریوں، خواتین کے انڈرویئر، عبادت گاہوں اور فلسطینیوں اور لبنانی کمیونٹیز کی بے حرمتی کی بہت سی مثالیں ہیں۔

یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان  میں کچھ دیہاتوں کے ملبے پر اسرائیلی جھنڈے لہرانے کی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ میں خونریز جنگ شروع ہونے کے بعد سے بہت سے ایسے مناظرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جنہیں اشتعال انگیز قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی کے اندر کئی علاقوں میں گھروں یا دکانوں کے سامان کی توڑپھوڑ کرتے،غزہ کے لوگوں کی الماریوں کی تلاشی لیتے اور خواتین کے کپڑوں کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے۔

گذشتہ دسمبر میں نشر ہونے والے ایک گانے نے غزہ میں ہر کسی کو فنا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس نے بھی بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور ہر طرف اس اشتعال انگیز گیت پر اسرائیل کو تنقید نشان بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan