Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں القسام کے حملے میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیت لاہیہ میں قابض اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس کے بعد قابض فوج اور مجاھدین کے درمیان گھمسان کی لڑائی شروع ہوگئی۔

بریگیڈز نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کے مجاھدین نے وسطی بیت لاہیا میں طیبہ مسجد کے قریب ایک مکان میں 10 فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے ساتھ مشین گنوں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام نے بتایا کہ 10 فوجیوں پر مشتمل ایک اور اسرائیلی فورس کو غزہ شہر کے شمال مغرب میں التوام کے علاقے میں اینٹی پرسنل شیل سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے اسی سڑک پر ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل “الیاسین 105” سے نشانہ بنایا۔ بیت لاہیہ کا علاقہ مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بیت لاہیہ کا حملہ غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں گذشتہ چند دنوں میں القسام کی جانب سے کی جانے والی متعدد کارروائیوں کے بعد ہوا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

القسام نے اعلان کیا کہ اس نے القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر وسطی غزہ کی پٹی میں نیٹزاریم محور میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan