Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہوواجب القتل، مزاحمتی محاذ کو وسعت دی جائے گی: علی خامنہ ای

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ ای نے کہا  ہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے برطرف فوجی وزیر یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنا “ناکافی” ہے۔ ان دونوں جنگی مجرموں کی کم سے کم سزا موت ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے غزہ اور لبنان میں معصوم لوگوں کا بے رحمی سے قتل عام کیا۔

خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بسیج موبلائزیشن فورسز سے خطاب میں مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ “مستقبل میں اپنی توسیع سے کئی گنا بڑھ جائے گا۔ بسیج فورسز کو یقین ہے کہ وہ صیہونی وجود کو ختم کر دیں گے”۔

ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ “غزہ اور لبنان میں گھروں اور ہسپتالوں پر بمباری کے حوالے سے صیہونی جو کچھ کر رہا ہے وہ فتح نہیں ہے بلکہ جنگی جرائم ہے۔ اس کے جرائم لا متناہی ہیں۔ لبنان اور غزہ میں مزاحمت ہی فتوح مند ہوگی‘‘۔

گذشتہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ دونوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

امریکی حمایت کے ساتھ اسرائیلی دشمن نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں نسل کشی کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں 148,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ تقریبا 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ پورے غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آبادی کا ایک بڑا حصہ کھلے آسمان تلے ہے اور خوراک کی قلت کی وجہ سے قحط کے حالات کا سامنا کررہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan