بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
صحت عامہ کی وزارت کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتائج اور اثرات کے بارے میں روزانہ کی رپورٹ جاری کی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 3,754 شہری شہید اور 15,626 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 شہری شہید اور 67 زخمی ہوئے۔
گذشتہ 23 ستمبر سے قابض اسرائیلی ریاست نے امریکہ اور مغربی ممالک کی مدد سے لبنان پر وحشیانہ جارحیت مسلط کررکھی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے۔