Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 52 ہزار دونم اراضی غصب کرلی

رام اللہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ کے سربراہ مؤید شعبان نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس سال مغربی کنارے کی 52 ہزار دونم سے زائد اراضی غصب کرلی۔

انہوں کہا کہ کارروائیاں استعماری توسیع فلسطینیوں کی نقل مکانی کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ جو سات اکتوبر 2023 کے بعد تیزی سے جاری ہیں۔

مؤید شعبان نے جنین گورنری کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ کمیشن زمینوں کی چوری اور آبادکاروں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اراضی کا سرقہ روکنے کے لیے درپیش  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی کارروائی اور عوامی حمایت کو تقویت دینے پر زور دیا۔

موید شعبان کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فوجی چوکیوں کی توسیع اور آہنی  دروازے تعمیر کرنے کے علاوہ بدوئی علاقوں میں مسماری اور زبردستی نقل مکانی جاری رکھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan