Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’بیروت کے بدلے تل ابیب‘، حزب اللہ دن بھر اسرائیل پر راکٹ برساتی رہی

لبنان  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں آج صبح سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت شمالی و وسطی اسرائیل حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی زد میں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج صبح سے ہی حیفا، نھاریا اور دار الحکومت تل ابیب سمیت شمالی اور  وسطی اسرائیل کے علاقوں پر حزب اللہ راکٹ برساتی رہی۔

آج حزب اللہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’بیروت کے بدلے تل ابیب‘۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک اسرائیل میں 500 مرتبہ سے زائد راکٹ حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن بج چکے ہیں۔

حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں صبح سے اب تک 40 لاکھ سے زائد اسرائیلی میزائل شلیٹرز میں پناہ لے چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صبح سے اب تک حزب اللہ کی جانب سے 40 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں حزب اللہ نے مجموعی طور پر 300 سے زائد رکٹ اور میزائل اسرائیل پر داغے جبکہ لبنان کی سرحد کے اندر کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر بھی راکٹ داغے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بیروت پر حملوں کے بعد اسرائیل کو تل ابیب پر حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan